24 جولائی 2014 - 14:55
فلسطین پراسرائیلی حملوں کی سوشل میڈیا پر سخت مذمت

غزہ پر حملے کرنے والے اسرائیل کو اگرچہ اس بار بھی امریکا کی حمایت حاصل ہے لیکن ایک فورم ایسا بھی سامنے آیا ہے جہاں اسرائیل کو اپنی جارحیت پر نہ صرف شدید مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ اسکےپاس اسکا کوئی توڑ بھی نہیں

ابنا: غزہ پر حملے کرنے والے اسرائیل کو اگرچہ اس بار بھی امریکا کی حمایت حاصل ہے لیکن ایک فورم ایسا بھی سامنے آیا ہے جہاں اسرائیل کو اپنی جارحیت پر نہ صرف شدید مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ اسکےپاس اسکا کوئی توڑ بھی نہیں ۔فلسطین پر اسرائیلی مظالم اگرچہ مغرب کےحکمران آنکھیں بند کیے بیٹھے ہيں اور غزہ میں غیر جانبدار رپورٹرز کو جھانکنے کی اجازت بھی نہيں ہے ، لیکن سوشل میڈیا ایک ایسا ٹول بن کرسامنے آیا ہے جس نے ہر شخص کو صحافی بنادیا ہے اور غزہ میں موجود ہر وہ شخص جس کےپاس موبائل فون اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔ وہ اسرائیلی مظالم ریکارڈ پر لاکر تاریخ بدلنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اب مورخین کے پاس تاريخ لکھنے کے لیے دونوں طرف کا موقف موجود ہوگا ، تصاویر پوسٹ کرنے کےبعد پھرکسی کے پاس اسے جھٹلانے کا جواز نہیں رہتا ۔ برطانوی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیل کو پتہ لگ گیا ہے کہ اب اس کے لیے فلسطینیوں کی قتل و غارت کو چھپانا سوشل میڈیا کے دور میں ممکن نہیں اور سچ اس طرح سامنے آرہا ہے کہ اب اسرائیل کے پاس خون میں ڈوبی نہتے افراد کی تصاویر اور تباہ حال عمارتوں کا کوئی جواب نہیں۔ اخبار لکھتاہے کہ اسرائیلی فوج کو زمین سے زیادہ آن لائن مزاحمت کا سامنا ہے جس کا مقابلہ کرنے کی وہ عادی نہیں۔

.......

/169